Democrats vs Autocrats
دنیا میں جب بھی کوئی بڑی آفت آتی ہے یا پھر کوئی بڑا واقعہ رونما ہوتا ہے، تو دنیا میں دو طرح کی مثالیں قائم ہوتی ہیں۔ ایک مثال کامیاب معاشروں یا پھر لوگوں کی ہوتی ہے اور دوسری مثال ناکام لوگوں یا پھر معاشروں کی ہوتی ہے۔ عام لوگ اور پوری دنیا کامیاب معاشروں کو ایسے واقعات کے بعد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کے طرزعمل کی تعریف کرتے ہیں، ان کے طور طریقوں کو اپنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کامیاب معاشرے اپنی کامیابیوں کا چرچا کرکے اپنے لیے داد بھی وصول کرتے ہیں اور سب سے بڑھ دنیا میں اپنے رسم و رواجوں اور طور طریقوں کی تبلیغ بھی کرتے ہیں اور دنیا ان کی اس تبلیغ کو اہمیت بھی دیتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ناکام معاشرے اور لوگ عبرت کا نشان بن جاتے ہیں اور یوں انھے ہر طرف سے دھتکار دیا جاتا ہے۔ کیونکہ دنیا کا اصول چڑھتے سورج کی پرستش ہے۔ اس ساری تمہید کا مطلب و مقصد کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے دنیا میں موجود دو بڑے طرز حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔ یعنی اس سے مراد جمہوری حکومتیں اور شخصی یا پھر آمرانہ حکومتیں ہیں۔ ان ا...